ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لاری ہڑتال کے سبب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

لاری ہڑتال کے سبب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

Tue, 04 Apr 2017 01:18:34    S.O. News Service

بنگلورو:3/اپریل(ایس او نیوز) پچھلے چار دنوں سے جاری ٹرک ہڑتال کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، جبکہ ٹرک مالکوں کی طرف سے ہڑتال ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ ٹرک مالکوں نے کہا ہے کہ آج ہی سے پٹرول اور ڈیزل کی سربراہی کو معطل کردیا جائے گا۔ اس ہڑتال کی وجہ سے ترکاریوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ چاول کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ ٹرک مالکان نے کہا ہے کہ آج رات تک اگر ان کامطالبہ منظور نہیں کیاگیا تو کل سے وہ پٹرول کی سربراہی بند کردیں گے، جس سے ہڑتال میں اور شدت پیدا ہوسکتی ہے۔ تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم میں مرکزی حکومت کی طرف سے بے تحاشہ اضافہ کی مخالفت کرتے ہوئے ٹرک مالکان نے 31مارچ سے یہ ہڑتال شروع کی ہے، آج حیدرآباد میں انشورنس ریگولیٹری اتھارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ٹرک مالکوں کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔


Share: